وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

جمعرات 15 جنوری 2015 12:05

وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء) وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ شاہ عبد اللہ کی عیادت کریں گے اور سعودی ولی عہد سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب روانگی سے قبل وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ مذہبی اقدار کے رشتے سے جڑے ہیں، سعودی قیادت پاکستان کے لئے خاص محبت رکھتی ہے جب کہ ہر پاکستانی سعودی قیادت کا دل سے احترام کرتا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف دورہ سعودی عرب کے دوران عمرے کی ادائیگی بھی کریں گے۔