مہوش حیات سلیولر کمپنی کے نئے ٹی وی کمرشل میں جلوہ گر

جمعرات 15 جنوری 2015 12:42

مہوش حیات سلیولر کمپنی کے نئے ٹی وی کمرشل میں جلوہ گر

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء ) ٹی وی کی مقبول اداکارہ و ماڈل مہوش حیات سلیولر کمپنی کے نئے ٹی وی کمرشل میں جلوہ گر ہوئیں۔

(جاری ہے)

کثیرسرمائے سے تیار ہونے والے ٹی وی کمرشل میں مہوش حیات کے ساتھ درجنوں فنکار و ڈانسر لڑکے لڑکیوں نے بھی حصہ لیا ۔ اداکارہ نے اپنی خوبصورت اداکاری اور دلکش لباس کی بدولت کمرشل کو چار چاند لگادئیے ہیں ۔ مذکورہ کمرشل میں انتہائی جازب نظر لباس استعمال کیے گئے ہیں ۔مہوش حیات ماڈلنگ کی دنیا میں ممتاز مقام کی حامل اداکارہ ہیں۔