غیر ملکی خواتین سیاحوں کے ساتھ گینگ ریپ کے واقعات نے جنوبی ایشیاء میں بھارت کو ریپ کیپٹل کانام دیا جاتا ہے ‘چینی میڈیا

جمعرات 15 جنوری 2015 12:50

غیر ملکی خواتین سیاحوں کے ساتھ گینگ ریپ کے واقعات نے جنوبی ایشیاء میں ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء) چینی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ غیر ملکی خواتین سیاحوں کے ساتھ گینگ ریپ کے واقعات نے جنوبی ایشیاء میں بھارت کو ریپ کیپٹل کانام دیا جاتا ہے۔ ریپ کلچر نے بھارت کے چہرے پر بدنما دھبہ لگا دیا۔اخواتین کے لئے بھارت غیر محفوظ ملک ہے۔بھارتی معاشرے اور انتظامیہ کو کرپشن نے کمزور کردیا دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت مساوی قوت کی خریداری کی بنیاد پر 2050 تک دنیا میں دوسری بڑی معیشت بننے کا دعویٰ کرتا ہے اگر خواتین کے خلاف تشدد جاری رہا تو ثقافتی طور پر مضبوط، پرامن، سیکولر تہذیب کا دعویٰ کرنے والا بھارت اخلاقی اقدار کھو دے گا۔

چینی اخبار”گلوبل ٹائمز“ کے مطابق کئی دہائیوں سے ثقافت کا مرکز رہنے والا بھارت اخلاقی ابتری کا شکار ہے، سستے ہوٹلوں میں غیر ملکی سیاح معمول سے آتے ہیں، صفائی کا بھی زیادہ خیال نہیں رکھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

سستی شراب اور منشیات آسانی سے دستیاب ہیں، اسی طرح جنسی کارکن بھی۔دلالوں، غنڈوں اور پولیس اہلکاروں کے غیر قانونی منظر نامے سے آنکھ بند رکھنے کا باقاعدہ الاؤنس مل جاتا ہے،حال ہی میں ایک جاپانی سیاح خاتون کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔

جنوبی ایشیا میں بھارت کی ” ریپ کیپٹل یا”عصمت دری کا مرکز“ کے طور پر بڑھتی ہوئی بدنامی میں کوئی بہتری نہیں آئے گی۔ 2013 میں نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق خواتین کے خلاف جرائم میں26.7 فیصد جب کہ عصمت دری کے واقعات میں 35.2 فیصد اضافہ ہوا ۔ دہلی میں2012میں ایک میڈیکل کی طالبہ کے ساتھ گینگ ریپ کے بعد ملک بھر میں غم وغصے کی متحرک لہر اٹھی اس کے باوجود خواتین کے خلاف تشدد روکنے کے لئے کافی موثر اقدامات نہیں کیے گئے2011میں برطانوی ادارے کے سروے کے مطابق عورتوں کے لئے سب سے زیادہ خطرناک دنیا کے پانچ ممالک میں بھارت سرفہرست ہے دیگر چار ممالک میں افغانستان، کانگو، پاکستان اور صومالیہ ہیں۔

غیر ملک سیاح تو ایک طرف بھارت کے اپنی خواتین بھی ریپ سے محفوط نہیں۔ بھارت میں 2014 میں جرمن، پولش اور ڈینش خواتین کے ساتھ ریپ کے کیس رپورٹ ہوئے۔ 2013 میں ایک سوئس خاتون کو جبکہ 2012 میں، ایک برطانوی کم عمر لڑکی کو ریپ کا نشانہ بنایا گیاجس کی لاش ساحل سمندر پر ملی۔ گزشتہ برس بھارتی کرنسی کی قدر میں کئی بار کمی ہوئی بھارت میں 2014میں تقریبا ً20 ارب ڈالر کی مبینہ غیر ملکی کرنسی کی آمدنی کے ساتھ 74لاکھ غیر ملکی سیاح آئے جب کہ تائیوان میں دو کروڑ چار لاکھ غیر ملکی سیاح آئے۔

متعلقہ عنوان :