مختلف اضلاع کی 24شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

جمعرات 15 جنوری 2015 12:59

مختلف اضلاع کی 24شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) تحریک انصاف نے مختلف شہروں کی 24سیاسی و غیرسیاسی شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی منظور ی دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت جوائنگ کمیٹ کا اجلاس ہو ا جس میں مسلم لیگ ق کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر نیلو فر بختیار سمیت مختلف شہروں کی سیاسی و غیر سیاسی24 شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی منظور ی دیدی۔

دنیا کے مطابق اجلاس میں کمیٹی کے اراکین سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین ،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سیف اللہ نیازی اور عامر کیا نی کے علاوہ پارٹی کی شمالی ، سنٹرل اور ویسٹ پنجاب شاخوں کے صدور نے بھی خصوصی دعوت پر شر کت کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی میں شمولیت کی خواہش ظاہر کرنے والی سیاسی اور سماجی شخصیات کے ناموں کا جائزہ لیا گیا اور اٹک، راولپنڈی ، چکوال، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ ، اوکاڑہ، ساہیوال سمیت پنجاب کے بعض دیگر اضلاع کی 24مختلف شخصیات کی پارٹی میں شمولیت کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کی جانب سے شمالی ، سنٹرل اور مغربی پنجاب کے صدور کو یہ ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ ان شخصیات سے رابطے کر کے ان کی پارٹی میں شمولیت کے معاملات طے کریں۔ جس کے بعد چیئرمین کی منظوری سے مرحلہ وار پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جائے گا۔ سابق وفاقی وزیر نیلو فر بختیار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے معاملات بڑی حد تک طے پا چکے ہیں اور اب ان کی شمولیت کا اعلان ہونا باقی ہے۔ اس وقت ایک طویل فہرست جوائنگ کمیٹی کے سامنے زیر غور ہے۔جس پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے کمیٹی صرف ایسے لوگوں کو پارٹی میں شامل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے جو صاف ستھری شہرت کے حامل ہونے کے علاوہ مقامی سطح پر متحرک اور مضبوط ہیں۔

متعلقہ عنوان :