وزیراعظم کے عدلیہ سے متعلق بیان پر جسٹس آصف کھوسہ نے سپریم کورٹ کا موقف بھی دیدیا

جمعرات 15 جنوری 2015 13:14

وزیراعظم کے عدلیہ سے متعلق بیان پر جسٹس آصف کھوسہ نے سپریم کورٹ کا موقف ..

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے سینئر جج آصف سعید کھوسہ نے کہاہے کہ عدلیہ کی کارکردگی سے متعلق وزیراعظم کا بیان پڑھ کر دکھ ہوا، اگر ججوں کی کمی دورکرنے کا کہاجائے تو جگہ اور فنڈز کی قلت جیسے مسائل آڑے آتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صدر اور وزیراعظم کے درمیان ہونیوالی ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ میں کہاگیاتھاکہ اگر عدلیہ کارکردگی دکھاتی تو فوجی عدالتوں کی ضرورت پیش نہ آگی ، آزادعدلیہ ہی ضروری نہیں بلکہ مقدمات کے فیصلے بھی ضروری ہیں جبکہ اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایاگیاتھاکہ 17لاکھ مقدمات مختلف عدالتوں میں زیرالتواءہیں ۔

وزیراعظم کے بیان پر ردعمل میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کاکہناتھاکہ جج صاحبان اپنی استعداد سے زیادہ کارکردگی دکھارہے ہیں ، 17لاکھ مقدمات سننے کیلئے صرف 2400جج موجود ہیں ،اگر ججوں کی کمی پوراکرنے کو کہاجائے تو مسائل آڑے آجاتے ہیں جبکہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہاکہ مقدمات کے التواءکی وجہ حکومتی کوتاہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :