وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب چلے گئے ، شاہ عبد اللہ کی عیادت کرینگے

پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ مذہبی اقدار کے رشتے سے جڑے ہیں ،وزیر اعظم نواز شریف

جمعرات 15 جنوری 2015 13:48

وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب چلے گئے ، شاہ عبد اللہ کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء) وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب چلے گئے جمعرا ت کو وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب چلے گئے جہاں وہ شاہ عبد اللہ کی عیادت کریں گے اور سعودی ولی عہد سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب روانگی سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ مذہبی اقدار کے رشتے سے جڑے ہیں، سعودی قیادت پاکستان کے لئے خاص محبت رکھتی ہے جب کہ ہر پاکستانی سعودی قیادت کا دل سے احترام کرتا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف دورہ سعودی عرب کے دوران عمرے کی ادائیگی بھی کریں گے۔