آرمی چیف کی برطانوی حکام سے ملاقاتیں ، دہشتگردی کی روک تھام پر تبادلہ خیال
جمعرات 15 جنوری 2015 13:59
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لندن میں برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سمیت اہم سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں، برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات میں انسداد دہشتگردی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جنرل راحیل شریف نے برطانیہ میں موجود کالعدم تنظیموں سے متعلق تحفظات سے بھی آگاہ کیا ۔
تین روزہ دورے پر برطانیہ پہنچنے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی برطانیہ کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ جنرل راحیل شریف نے برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کا دورہ کیا اور ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات بھی کی ۔ 10 ڈاؤننگ سٹریٹ پہنچنے پر آرمی چیف کو فل گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔(جاری ہے)
برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات میں جنرل راحیل شریف نے بیرونی ممالک سے پاکستان میں دہشتگردی کا معاملہ اٹھایا اور برطانیہ میں موجود حزب التحریر سمیت کالعدم تنظیموں سے متعلق تحفظات سے بھی آگاہ کیا ۔
اس موقع پر دہشتگردوں کی بیرونی فنڈنگ روکنے اور انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے پر بھی بات چیت ہوئی ۔ ڈیوڈ کیمرون سے پہلے جنرل راحیل شریف نے برطانوی چیف آف ڈیفنس نک ہوگٹن اور برطانوی قومی سلامتی کے مشیر سر کم ڈرو سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون ، مشترکہ فوجی مشقوں ، دفاعی تعلقات کی مضبوطی سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آرمی چیف اور برطانوی حکام نے پاک افغان سرحدی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ برطانیہ کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا جبکہ آرمی چیف نے ہر قیمت پر ملک دشمنوں کو شکست دینے کا عزم دہرایا ۔ جنرل راحیل شریف کے تین روزہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں کا بھی امکان ہے ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.