ٹھری میرواہ تھانے کی حدود گوٹھ ڈیڈہانو سے نوجوان لڑکی اغوا

جمعرات 15 جنوری 2015 14:53

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء) ٹھری میرواہ تھانے کی حدود گوٹھ ڈیڈہانو سے نوجوان لڑکی شاہ نور کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تھانے میں درج کرائی گئی ایف آئی ار میں لڑکی کے والد نبی بخش شیخ نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان محمد بخش‘ عاشق حسین‘ غلام شبیر‘ الٰہی بخش‘ منیر محمد‘ شیر محمد‘ میر محمد اور نو رمحمد شیخ نے شاہ نور کو اغواء کیا ہے‘ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :