سندھ دھرتی بزرگوں صوفی درویش اولیاء کرام کے طفیل امن کی دھرتی ہے، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ

جمعرات 15 جنوری 2015 14:54

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء) سندھ دھرتی بزرگوں صوفی درویش اولیاء کرام کے طفیل امن کی دھرتی ہے‘ اس وقت دنیا میں جو دہشت گردی ہے اس کو صوفیوں کے محبت کے پیغام سے امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضعل کونسل ہال سانگھڑ میں سندھ صوفی کانفرنس کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سکندر علی خشک‘ فقیر محمد بخش ضامن‘ فقیر نواب‘ امداد لغاری‘ اتاج پور‘ ماجھی فقیر‘ فقیر جمال الدین‘ اسلم میمن‘ اسحاق منگریو‘ بخش مہرانوی‘ عاشق جمال ودیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں دہشت گردی‘ انتہا پسندی کی طرف جارہی ہے‘ نئی نسل کو صوفی ازم کے پرچار کو عام کرنے کی ضرورت ہے‘ پوری دنیا میں پاکستان کا یہ پیغام دیا جائے کہ مل جل کر نفرتوں کو ختم کرکے امن کا پیغام عام کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فقیر امداد لغاری نے کہا کہ حق موجود کا نعرہ کو سمجھنے کا ہے یہ حقیقت ہے حق موجود کا مطلب کبھی جھوٹ نہیں بولتا خود حق کے راستے پر چلے اور دوسرے کو بھلائی کی تلقین کرے۔ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ امن کانفرنس دوسرے اضلاع میں بھی انعقاد کرے‘ وقت کی ضرورت ہے تاکہ محبت‘ پیار کا پیغام دنیا میں عام ہوسکے۔ اس موقع پر سماجی رہنماؤں ملک شیر محمد‘ یامین قریشی‘ منصور میمن‘ راجیش کمار ہرداسانی‘ موہن داس‘ حاجی عیدو جیلانی‘ صغیر احمد راجپوت‘ یاسین مغل‘ منور شاہین‘ نثار منگریو اور دیگر سماجی ادبی معزز شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر صوفی راگی فقیر محمد ہاشم کوری‘ فقیر ماجھی‘ فقیر جمال الدین ودیگر نے محفل کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

متعلقہ عنوان :