لاہور ہائیکورٹ ،ماں باپ کےجھگڑےمیں متاثرہونیوالے بچے ماں کے حوالے

جمعرات 15 جنوری 2015 15:05

لاہور ہائیکورٹ ،ماں باپ کےجھگڑےمیں متاثرہونیوالے بچے ماں کے حوالے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) لاہورہائی کورٹ نے ماں باپ کے جھگڑے کے باعث دربدر ہونے والے کم سن بچوں کو ان کی ماں کے حوالے کردیا۔ عدالت نے سی سی پی او لاہور کو ہدایت کی کہ وہ بچوں اور ان کی ماں کو تحفظ فراہم کریں۔لاہور کے پانچ سالہ عمر اور چار سالہ آمنہ نے کفالت کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔

(جاری ہے)

بچوں نے موقف اختیار کیا کہ ان کا باپ انہیں چھوڑ کر دبئی جبکہ ماں ملتان چلی گئی۔

آج دوران سماعت بچوں کاباپ عدنان ظفربھی عدالت میں پیش ہوا۔ بچوں کی ماں سیمانے عدالت کے روبرو بتایا کہ اس کاشوہر طلاق دے چکا ہے، تاہم حاملہ ہونے کی وجہ سے طلاق موثر نہیں ہوئی۔ بچوں کے خرچے کے لئے پہلے ہی عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ فاضل عدالت نے کیس نمٹاتے ہوئے دونوں بچے ماں کے حوالے کردئیے۔

متعلقہ عنوان :