ورلڈ کپ سکواڈ کے اہم رکن جنید خان پریکٹس کے دوران انجری کا شکار

جمعرات 15 جنوری 2015 15:44

ورلڈ کپ سکواڈ کے اہم رکن جنید خان پریکٹس کے دوران انجری کا شکار
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15۔جنوری 2015ء ) ورلڈ کپ سے پہلے آئی سی سی کی جانب سے سعید اجمل اور محمد حفیظ پر عائد پابندی سے پاکستان کو باؤلنگ کے شعبے میں پہلے ہی مشکلات کا سامنا تھا اور اب فاسٹ باؤلر جنید خان کی انجری نے قومی ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنید خان لاہورمیں ورلڈ کپ کے لیے لگائے گئے تر بیتی کیمپ کے دوران با ؤلنگ کر وا رہے تھے کہ پاؤ ں پھسلنے کے باعث گر گئے جس سے ان کی کہنی اور کوہلے پر چوٹ آئی ہے ۔ قومی ٹیم کے فزیو کے مطابق جنید خان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے اور وہ ہلکی سی آئیسنگ کے بعد ایک بار پھر میدان میں واپس آئیں گے ۔