سونم کپور کی نئی فلم” ڈولی کی ڈولی“ لاہورکے سینما گھروں کی زینت بن گئی

جمعرات 15 جنوری 2015 15:47

سونم کپور کی نئی فلم” ڈولی کی ڈولی“ لاہورکے سینما گھروں کی زینت بن ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء)بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی نئی رومینٹک کامیڈی فلم”ڈولی کی ڈولی” لاہور کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی۔

(جاری ہے)

سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی ہو م پروڈکشن میں بنے والی اس فلم ڈولی کی ڈولی میں سونم کپور کے علاوہ پلکٹ سمراٹ، راج کمار اور ورون شرما مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ اس فلم میں سیف علی خان اور ملائیکہ اروڑا بھی بطور مہمان اداکار جلوہ گر ہورہے ہیں۔