پنجاب میں دہشت گردی کے ممکنہ واقعات کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری

جمعرات 15 جنوری 2015 15:57

پنجاب میں دہشت گردی کے ممکنہ واقعات کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء) وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ نے دہشتگردی کے ممکنہ واقعات کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا اور کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ بڑا چیلنج ہے تعلیمی اداروں‘ ائیرپورٹس اور جیلوں پر دہشت گردی کے حملوں کا خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سیاسی اور عسکری قیادت ایک ہے آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردی کی تنظیموں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے جس کے باعث آنے والے دنوں میں دہشتگردی ٹارگٹ کلنگ کر سکتے ہیں دہشت گرد چھریوں اور خنجروں سے بھی حملہ آور ہو کر نقصان کا باعث بن سکتے ہیں کوئی اچھے برے طالبان نہیں ہوتے۔

دہشتگردی کا بلا امتیاز خاتمہ کیا جائے گا۔ دہشت گردوں کی مدد کرنیوالوں کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں دہشتگردی کی معاونت کرنیوالوں کے خلاف جرائم میں کمی ہو گی اس لئے سزائے موت کے سلسلے کو یقینی بنایا جائے گا۔ تعلیمی اداروں‘ ائیرپورٹس اور جیلوں پر دہشت گردی کے حملوں کا خطرہ ہے دہشت گردی کا بڑا چیلنج ہے اس لئے دہشتگردی کے ممکنہ واقعات کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور انشاء اللہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آخری فتح پاکستان کی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :