لاہور میں ایدھی ایمبولنس سروس بند ہو گئی

جمعرات 15 جنوری 2015 16:15

لاہور میں ایدھی ایمبولنس سروس بند ہو گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے باعث گذشتہ روز سے لاہور میں ڈیزل اور پٹرول کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ جس کے باعث پاکستان کے سب سے بڑے رفاعی ادارے ایدھی نے اپنی ایمبولینس سروس بند کر دی ہے۔ اور تمام ایمبولینس گاڑیاں ایدھی کے سرکلر آفس کے سامنے جمع ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت چار سے پانچ گاڑیاں فیلڈ میں ہیں اور کچھ دیر میں ان میں بھی ایندھن ختم ہو جائے گا جس کے بعد ایمبو لینس سروس مکمل طور پر بند ہو جائے گی۔

سروس کی بند ش سے نہ تو زخمی اسپتال پہنچ پائیں گے اور نہ ہی مریضوں اور میتوں کو منتقل کیا جا سکے گا۔ ایمبولینس سروس کو بحال کرنے کے لیے تا حال حکومت نے کوئی بھی اقدامات نہیں کیے ہیں۔ دوسری جانب پی ایس او کے پاس قومی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے صرف سات دن کا ذخیرہ رہ گیا ہے۔ پی ایس او انتطامیہ نے حکومت سے فوری طور پر واجب الادا رقم سے پچاس ارب روپے طلب کر لیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :