جب تک فٹنس برقرارہےکرکٹ کھیلتا رہوں گا، یونس خان

جمعرات 15 جنوری 2015 17:03

جب تک فٹنس برقرارہےکرکٹ کھیلتا رہوں گا، یونس خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈ یونس خان نے کہاہے کہ جب تک فٹنس برقرارہے ، وہ کھیلتے رہیں گے جبکہ اس سے پہلے وہ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے یونس خان کاکہناتھاکہ جب تک کھیل کا شوق اور فٹنس برقرار ہے ، وہ کھیلتے رہیں گے ، وہ چاہیں گے کہ جب تک موقع ملے ، پاکستان کے لیے کچھ کھیل جائیں ۔ اُن کاکہناتھاکہ یہ زندگی پھر نہیں مل سکتی ، جب تک ہوسکا وہ پاکستان کی خدمت کرتے رہیں گے اور جب ریٹائرمنٹ لی تو سب کو بتاکرجائیں گے ۔ اُن کاکہناتھاکہ نوجوان کھلاڑی ہم سے بہتر کھیلیں گے اور مستقبل میں بھی پاکستان کواچھے کھلاڑی ملیں گے ۔