لاہور، مختلف شاہراؤں اور دکانوں پر چندا اکٹھے کرنے کیلئے رکھے گئے گلے ختم کرانے کا فیصلہ

جمعرات 15 جنوری 2015 17:06

لاہور، مختلف شاہراؤں اور دکانوں پر چندا اکٹھے کرنے کیلئے رکھے گئے گلے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء) پنجاب حکومت نے مختلف شاہراہوں اور دکانوں پر چندا اکٹھے کرنے کیلئے رکھے گئے گلے ختم کرانے کا فیصلہ کر لیا ،آئندہ چند روز میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے گزشتہ روزپریس کانفرنس میں بتایا کہ بعض تنظیموں کی جانب سے مختلف شاہراہوں کے بس سٹاپس اور دکانوں میں چندا اکٹھا کرنے کیلئے گلے رکھے ہوئے ہیں جنہیں آئندہ چند روز میں ختم کرا دیا جائے گا اور آئندہ اس طرح کے کسی بھی اقدام کی اجازت نہیں ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :