چارلی ہیبڈو حملہ ، اصل ذمہ دارتوہین آمیز کارٹون چھاپنے والا ایڈیٹرہے: شریک بانی

جمعرات 15 جنوری 2015 17:33

چارلی ہیبڈو حملہ ، اصل ذمہ دارتوہین آمیز کارٹون چھاپنے والا ایڈیٹرہے: ..

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) فرانس کے متنازع جریدے ’چارلی ہیبڈو‘ کے شریک بانی نے کہاہے کہ دفتر پرحملے اور عملے کی ہلاکت کا ذمہ دار حضرت محمد ﷺ کے توہین آمیز کارٹون چھاپنے والا ملعون ایڈیٹر ہے جو خودبھی حملے میں ماراگیا۔

(جاری ہے)

1970ءسے جریدے کے ساتھ وابستہ80سالہ ہنری روسل نے ایڈیٹر سٹیفنے چاربونیئر کے میگزین کے فرنٹ پیج پر توہین آمیز خاکے چھاپنے سے متعلق 2011ءکے فیصلے کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ اُنہیں ایسا کرنے کی کیا ضرورت پیش آگئی تھی ۔

اُن کاکہناتھاکہ وہ کارٹون چھاپنے سے منع بھی کرچکے تھے ، خیال ہے کہ غیر ضروری سیکیورٹی رسک لیاتھا،یہ اشتعال انگیزی تھی اور ایک دن یہ اشتعال انگیزی ہمارے اپنے خلاف ہوگئی ۔ اُن کاکہناتھاکہ شروع سے ہی ایسا نہیں کرناچاہیے تھالیکن یہی عمل ایک مرتبہ ستمبر 2012ءمیں دہرادیاگیا۔ یادرہے کہ جریدے کے دفتر پر حملے میں ملعون کارٹونسٹ سمیت 12افرادہلاک ہوگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :