قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے صارفین پٹرول زیادہ استعمال کر رہے ہیں : شاہد خاقان عباسی

جمعرات 15 جنوری 2015 18:27

قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے صارفین پٹرول زیادہ استعمال کر رہے ہیں : شاہد ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15جنوری۔2015ء) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت کم ہونے کے باعث صارفین نے اس کا زیادہ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے پٹرول کی طلب 25 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کریڈٹ لائن کو روکے جانے کی باتیں غلط ہیں جبکہ پٹرول سپلائی میں قلت کا سامنا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ کل تک صورتحال بہتر ہو جائے گی جبکہ اگلے 10 دنوں میں بحران پر قابو پا لیا جائے گا۔مہنگا پٹرول بیچنے کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی شہری کو پٹرول پمپ انتظامیہ مہنگا پٹرول فروخت کرتی ہے تو اسے چاہیئے کہ حکومت کو اطلاع کرے تاکہ ان کے خلاف کاروائی کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :