اسلام آباد میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث این جی اووز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ،

13سے زائد غیر ملکی این جی اووز بارے حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد پہلے مرحلے میں پابندی عائد کی جائے گی،مصدقہ اطلاعات اور ثبوت وزارت داخلہ کو فراہم کئے جانے کے بعد کارروائی کا فیصلہ کیا گیا

جمعرات 15 جنوری 2015 20:58

اسلام آباد میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث این جی اووز کے خلاف کریک ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء ) وفاقی وزارت داخلہ کے احکامات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث این جی اووز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے ،اسلام آباد میں 13سے زائد غیر ملکی این جی اووز کے بارے میں حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد پہلے مرحلے میں پابندی عائد کی جائے گی ،حسا س اداروں کی جانب سے ان غیر ملکی این جی اووز کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی مصدقہ اطلاعات اور ثبوت وزارت داخلہ کو فراہم کردئیے گئے ہیں جس کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث این جی اووز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے تاہم نام کے حوالے سے اطلاعات نہیں ترجمان وزارت داخلہ آن لائن کو ذرائع سے حاصل ہونے والے معلومات کے مطابق اسلام آباد میں کام کرنے والی ان غیر ملکی این جی اووز میں سیودی چلڈرن انٹرنیشنل ،پارٹنر ایڈ انٹرنیشنل (پی اے آئی) سیودی چلڈرن یو ایس اے ،کیتھولک ایلیف سروسز (سی آرایس ) آکسفیم گلگت بلتستان (این آر سی ) کریٹو ایسو سی ایٹس (کال) ڈینشپا گزین کونسل (ڈی آرسی ) انٹرنیشنل فاؤنڈیشن آف الیکٹورل سسٹم ،انٹرنیشنل ری پبلک انسٹی ٹیوٹ ( آئی آرآئی) نیشنل ڈیموکریٹک انسٹی ٹیوٹ (این ڈی آئی ) شامل ہیں جس کے بعد میں مصدقہ اطلاعات ہیں کہ یہ غیر ملکی این جی اووز غیر قانونی اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزارت داخلہ کے احکامات کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث این جی اووز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے ۔اسلام آباد میں 13سے زائد غیر ملکی این جی اووز کے بارے میں حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد پہلے مرحلے میں پابندی عائد کی جائے گی ۔حسا س اداروں کی جانب سے ان غیر ملکی این جی اووز کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی مصدقہ اطلاعات اور ثبوت وزارت داخلہ کو فراہم کردئیے گئے ہیں جس کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔وفاقی وزارت داخلہ کے ترجمان نے آن لائن کو بتایا کہ غیر ملکی این جی اووز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے تاہم نام کے حوالے سے اطلاعات نہیں ہیں ۔ ۔

متعلقہ عنوان :