بوڑھے شخص سے شادی سے انکار پر اپنی مرضی سے شادی کرنے والی دوشیزہ والدین اور پولیس کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر تحفظ کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی

جمعرات 15 جنوری 2015 22:30

بوڑھے شخص سے شادی سے انکار پر اپنی مرضی سے شادی کرنے والی دوشیزہ والدین ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) بوڑھے شخص سے شادی سے انکار پر اپنی مرضی سے شادی کرنے والی دوشیزہ والدین اور پولیس کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر تحفظ کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج ارشد حسین نے ایس ایچ او تھانہ غازی آباد کو شادی شدہ خاتون کو بلاوجہ ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گزار فائزہ نعیم نے موقف اختیار کیا کہ سائلہ کا والد اور اسکے بھائی اسکی شادی ایک بوڑھے شخص سے کرنا چاہتے تھے جس پر اس نے انکار کردیا اور اپنی مرضی سے عارف محمود سے شادی کرلی جس کے بعد اس کے والدین مقامی پولیس کی ملی بھگت سے سائلہ اور اس کے شوہر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور سائلہ کو اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے پر مجبور کررہے ہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو درخواست گزار کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیاہے۔

متعلقہ عنوان :