انتہاءپسندی کا پہلا شکار ’مسلمان ‘ ہیں، بالآخر فرانسیسی صدر بھی مسلمانوں کیلئے بول پڑے

جمعرات 15 جنوری 2015 22:55

انتہاءپسندی کا پہلا شکار ’مسلمان ‘ ہیں، بالآخر فرانسیسی صدر بھی مسلمانوں ..

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15جنوری۔2015ء) فرانسیسی صدر فرینکوس ہولینڈ نے کہا ہے کہ انتہاءپسندی اور شدت پسندانہ اقدامات کا سب سے پہلا نشانہ مسلمان ہی بنتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک عرب تعلیمی ادارے میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مسلمانوں کے بارے میں یکطرفہ حتمی رائے قائم نہیں کرنی چاہئے اسلام ایک ایسا دین ہے جو جمہوریت کے اصولوں کو مکمل طور پر تسلیم کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ حالیہ دہشتگردی کے واقعے کو بنیاد بنا کر فرانسیسی معاشرے کو تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔ واضح رہے گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے رسالے کے دفتر پر حملے کے بعد مسلمانوں کو متعدد یورپی اخبارات میں ہدف تنقید بنایا گیا ہے۔