Live Updates

دھرنا دھرن تخت تک ‘ تحریک انصاف نے ”چیتوں کو تیار رہنے کا حکم“ جاری کر دیا،

سٹی و تحصیل عہدے داران کو یونین کونسل سطح پرکمیٹیاں بنا کر رپورٹ ضلعی صدور کو پیش کرنے کا ہدایت

جمعرات 15 جنوری 2015 23:04

دھرنا دھرن تخت تک ‘ تحریک انصاف نے ”چیتوں کو تیار رہنے کا حکم“ جاری ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) پاکستان تحریک انصاف دوبارہ دھرنا سٹائل اپنانے کے لئے‘ شہر شہر‘ محلے محلے ،گلی گلی سے چیتوں کی فہرست بنائے گی۔ جس کے لئے سٹی و تحصیل عہدے داران کو یونین کونسل سطح پرکمیٹیاں بنا کر رپورٹ ضلعی صدور کو پیش کرنے کا ہدایت جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ مرکزی قیادت کی طرف سے پرائیویٹ ایس ایم ایس کے ذریعے چیتوں کو اٹھارہ جنوری کے لئے چوکس رہنے کی ہدایت کے پیغام موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کیساتھ 21 بار بیٹھکیں کیں مگر کسی ایک بیٹھک کا نتیجہ بھی سامنے نہیں نہ آیا ،حکومت کی یہ ٹائم پاس کرو پالیسی تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات