کراچی ،عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت ساڑھے بارہ سو کی سطح عبور کرگئی ،

پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت41ہزار روپے سے تجاوز کرگئی

جمعرات 15 جنوری 2015 23:12

کراچی ،عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت ساڑھے بارہ سو کی سطح عبور ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت ساڑھے بارہ سو کی سطح عبور کرگئی جس کے بعد پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت41ہزار روپے سے تجاوز کرگئی۔ جمعرات کو 24 ڈالر کے ریکارڈ اضافے سے عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 1228 ڈالر سے بڑھ کر 1252 ڈالر پرجاپہنچی جس کی وجہ سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہوگیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کراچی، حیدرآباد،لاہور، ملتان، فیصل آباد ، اسلام آباد، راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 47 ہزار 400 روپے سے بڑھ کر 47 ہزار 850 روپے ہوگئی اسی طرح 386 روپے کے اضافے سے سونے کی دس گرام قیمت 41 ہزار 14 روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے بڑھ کر 710 روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :