پشاور: ائیرپورٹ کے گردو نواح میں سرچ آپریشن، افغان باشندوں سمیت 50 افراد گرفتار

جمعہ 16 جنوری 2015 10:54

پشاور: ائیرپورٹ کے گردو نواح میں سرچ آپریشن، افغان باشندوں سمیت 50 ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جنوری2015ء) پشاور میں باچا خان ایئر پورٹ کے گردو نواح میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ سرچ آپریشن میں افغان باشندوں سمیت 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

پشاور میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے تہکال ٹاؤن ، آبدرہ روڈ ، نوے کلے اور ملحقہ علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا ۔ اس دوران افغان باشندوں سمیت پچاس مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :