پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ، پاکستان آرمی کا مقابلہ کراچی پورٹ ٹرسٹ سے کل ہو گا

جمعہ 16 جنوری 2015 11:56

پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ، پاکستان آرمی کا مقابلہ کراچی پورٹ ٹرسٹ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ملک میں جاری پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پاکستان آرمی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ٹیموں کے درمیان میچ کل ہفتہ کوکورنگی سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

لیگ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن کے آر ایل، کراچی الیکٹرک، پاکستان واپڈا، پاکستان ایئر فورس، پاکستان آرمی، پی آئی اے، مسلم کلب چمن، کے پی ٹی، نیشنل بینک آف پاکستان، چمن افغان ایف سی، پاکستان ریلوے اور بلوچ کلب کوئٹہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :