انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، قومی ٹیم کے چناؤ کیلئے اوپن کل ہوں گے

جمعہ 16 جنوری 2015 11:56

انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، قومی ٹیم کے چناؤ کیلئے اوپن کل ہوں گے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء)پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان (اے ایف پی) کے زیراہتمام 22 ویں فجر انٹرنیشنل انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے سلسلے میں قومی ٹیم کے چناؤ کیلئے اوپن ٹرائلزکل ہفتہ کو صبح ساڑھے نو بجے جناح سٹیڈیم، پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوں گے جس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین ایتھلیٹس شرکت کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد ظفر نے بتایا کہ فجر انٹرنیشنل چیمپئن شپ آئندہ ماہ 12 سے 13 فروری تک تہران، ایران میں کھیلی جائے گی ۔

انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، قومی ٹیم کے چناؤ کیلئے اوپن کل ہوں گے