معروف اداکارہ جیا پرادا کا بے جی پی میں شمولیت کا عندیہ

جمعہ 16 جنوری 2015 12:10

معروف اداکارہ جیا پرادا کا بے جی پی میں شمولیت کا عندیہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء)ہندی فلموں کی معروف اداکارہ جیا پرادا نے حکمران جماعت بی جے پی میں شمولیت کا عندیہ دیتے ہوئے کیجری وال کے خلاف الیکشن لڑنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ماضی کی معروف اداکارہ اور لوک سبھا کی سابق رکن پارلیمنٹ اداکارہ جیا پرادا آئندہ ماہ دہلی کی صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ آروند کیجری وال کے خلاف الیکشن لڑیں گی۔ جیا 70 اور 80 کے عشرے میں تیلگو اور ہندی فلموں میں صف اول کی اداکارہ رہ چکی ہیں۔ وہ اس سے قبل تیلگو دیشم پارٹی اور سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر متعدد بار لوک سبھا کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔