وزیراعظم نواز شریف نے 19جنوری کو ایکشن پلان پر عملدآمد سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا

جمعہ 16 جنوری 2015 12:27

وزیراعظم نواز شریف نے 19جنوری کو ایکشن پلان پر عملدآمد سے متعلق اہم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جنوری2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے 19جنوری پیر کے روز کو ایکشن پلان پر عملدآمد سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ایکشن پلان پر عملدآمد سے متعلق اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزراءعلیٰ ،وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید سمیت گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ شریک ہوں گے۔اجلا س میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں سے متعلق بات چیت ہو گی اور ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :