بیلجیئم‘پولیس اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ ،3 افراد ہلاک

جمعہ 16 جنوری 2015 12:58

بیلجیئم‘پولیس اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ ،3 افراد ہلاک

برسلز(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء) بیلجیئم میں پولیس اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں 3 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بیلجیئم کے شہر ورویئرز میں پولیس اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے مشکوک افراد کے ٹھکانوں پر چھاپا مارا تھا جس کے دوران متعدد افراد کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران دھماکے بھی سنے گئے۔

متعلقہ عنوان :