اسلام آباد پولیس نے کار چوری کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کیلئے وزارت داخلہ کو بھجوادیا

جمعہ 16 جنوری 2015 12:58

اسلام آباد پولیس نے کار چوری کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کیلئے وزارت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء) اسلام آباد پولیس کا کارنامہ، کار چوری کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کے لیے وزارت داخلہ کو بھجوا دیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے فوجی عدالتوں میں چلانے کے لئے وزارت داخلہ کو 6 مقدمات بھیجے ہیں۔

(جاری ہے)

ان 6 مقدمات میں ایک کار چوری کا مقدمہ بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق کار اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاون سے 2013 میں چوری ہوئی تھی۔ کار چوری کی ایف آئی آر تھانہ کورال میں درج کی گئی تھی۔ پولیس نے کار چوری کی ایف آئی آر کو پولیس اہلکاروں پر حملہ کی ایف آئی آر ظاہر کر کے وزارت داخلہ کو بھجوائی۔