لاہورکو سیراب کرنے والے راوی کولوگوں نے گندی ندی بنادیا

جمعہ 16 جنوری 2015 13:03

لاہورکو سیراب کرنے والے راوی کولوگوں نے گندی ندی بنادیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء ).دریائے راوی کو لاہور کی پہچان قراردیا جاتا تھا، حسن و عشق کے گیتو ں کا حوالہ بننے والا یہ دریا اب صرف شہربھر کا گندہ پانی سمیٹ رہا ہے۔ محکمہ ماحولیات کا دعوی ٰ ہیکہ دریا کا قدرتی حسن جلد بحال کردیا جائیگا۔لاہور میں بند روڈ پر 11 سے زائد نالوں پر پمپنگ ا سٹیشنز بنائے گئے ہیں، جو سیوریج کا گند ہ پانی مسلسل راوی میں ڈال رہے ہیں، بند روڈ سے 800 کیوسک اور ہڈیارہ ڈرین سے فی منٹ 500 کیوسک زہریلا پانی راوی میں ڈالا جارہا ہے۔

مجموعی طور پر 50کروڑ گیلن آلودہ پانی روزانہ راوی میں ڈالا جارہاہے۔سیوریج کا یہ پانی دریا کے اپنے پانی کو بھی آلودہ کررہا ہے جس سے فصلیں اور آبی حیات متاثر ہورہی ہے۔ محکمہ تحفظ ماحول کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب لاہور کیڈرینز کی اسٹڈی کرارہی ہے، جس کی روشنی میں ٹریٹ منٹ پلانٹ لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب نیراوی میں گندہ پانی پھینکنے کیلئے تو کروڑوں روپے کے پمپنگ اسٹیشن بنارکھے ہیں جبکہ دریا کی آلودگی ختم کرنے کے لئے صرف زبانی جمع خرچ کیا جارہا ہے۔دریائے راوی جو کسی دور میں دریا تھا اب محض رینگتا ہے وہ بھی گندے نالے کی صورت میں۔عوامی حلقے کہتے ہیں کہ اگر راوی کو آلودگی سے پاک کردیا جائے تو اس کا پانی آبی حیات اور فصلوں کے لئے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔