خیرپور کی عدالتوں سے پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری‘ ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جا ری
جمعہ 16 جنوری 2015 13:19
خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء) خیرپور کی عدالتوں سے پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری‘ ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس‘ خاتون کی بازیابی کا حکم۔ سیشن جج خیرپور عبدالحمید قریشی کی عدالت نے عدالتی احکامات کی عدم تعمیلات پر شاہنواز ٹانوری اور محمد چھٹل سولنگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔
(جاری ہے)
فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج آفتاب احمد آرائیں کی عدالت نے پولیس سب انسپکٹرز جمشید سیال‘ عبدالستار عباسی‘ غلام شبیر سہتو‘ اعجاز علی گوپانگ‘ کانسٹیبل نیاز حسین سوڈھڑو اور دیہہ کے پٹواری سمیت 14 کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
اسی عدالت نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر اے سیکشن تھانے کی ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ہے۔ علاوہ ازیں سیشن جج کی عدالت نے وڈا مہیسر کے عبدالقادر شر کی درخواست پر مہیسر وڈا تھانے کے ایچ ایچ او کو درخواست گزار کی زوجہ تسلیم بانو کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے‘ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کی زوجہ کو وڈیرے امجد مہیسر اور خسر ظفر علی نے حبس بے جا میں قید کر رکھا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.