عباس خان کی طو فا نی اننگ نے او کے اسپورٹس کو سر خرو کر دیا

جمعہ 16 جنوری 2015 14:58

عباس خان کی طو فا نی اننگ نے او کے اسپورٹس کو سر خرو کر دیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء) عبا س خان کی طوفا نی اننگ 98 رنز کی بدولت او کے اسپورٹس نے مضبو ط حریف ایٹون کرکٹ کلب کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر آل کراچی اعجا ز احمد ٹی ٹوئنٹی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اہم کامیا بی حاصل کر لی۔ علی مہر کی 74 رنز کی عمدہ اننگ رائیگاں گئی۔ نذیر حسین گلبر ک جیم خانہ گراؤنڈ پر ایٹو ن کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔

علی مہر کی 74 رنز کی ذمہ دارانہ اننگ کے باوجو د ایٹو ن کرکٹ کلب کی ٹیم نے مقررہ 20 اورز میں 6 وکٹوں کے خسارے پر 161 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ علی مہر نے 74 رنز کی باری میں 54 گیندوں کا سامنا کیا او ر6 شاندار چھکے اور اتنے ہی دلکش چوکے لگائے، رمیز عزیز نے 43 رنز میں 4 چوکے اور ایک چھکا رسید کیا ۔ آف اسپنر بلال ناصر نے 20 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

(جاری ہے)

اوکے اسپورٹس نے مطلو بہ ہد ف 4 وکٹوں پر 15.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔ عباس خان نے انتہائی جارحا نہ اور طلسما تی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف33 گیندوں پر 11 بلند و بالا چھکوں اور 6 خوبصورت چوکوں کی مدد سے 98 رنز بنائے اور بدقسمتی سے صرف 2 رنز کی کمی سے سنچری نہ بنا سکے۔ طالب علی نے 32 رنز کی باری میں 3 چوکے لگائے۔ رمیر عزی اور توحید خان ایک ایک وکٹ لے سکے۔ میچ کے منصف عتیق احمد نے عباس خان کو شاندار کارکر دگی پر مین آف دی میچ قرار دیا۔ امپائر ز ایم ریحان اورمحمد شکیل اسکورر راشد اسلم تھے۔