Live Updates

عمران خان کو شادی کی مبارکباد، حکومت اپنے منصوبے پورے کرے، یوسف رضا گیلانی

جمعہ 16 جنوری 2015 15:11

عمران خان کو شادی کی مبارکباد، حکومت اپنے منصوبے پورے کرے، یوسف رضا ..

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کو شادی پر مبارکباد دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور فوج دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں ، جہاں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے فوج اور حکومت ایک ہو گئے ہیں وہیں عوام کو بھی چاہیے کہ بھر پور تعاون کرے۔

(جاری ہے)


ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو شادی پر مبارکباد دیتا ہوں اور ان کی آئندہ زندگی میں خوشیوں کے لیے بھی دعاگو ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے بال اب حکومت کے کورٹ میں ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ میٹروبس کے بجائے جنوبی پنجاب میں ادھورے چھوڑے گئے منصوبوں کو مکمل کرے۔ گستاخانہ خاکوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ان کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ آزادی رائے اور توہین کرنے میں بہت فرق ہے۔ آزادی رائے کی آڑ میں حضرت محمد ﷺ کی توہین کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :