اداکاری مشکل کام ، مگر فنکار وہ ہوتا ہے جو ہرکردار کو چیلنج سمجھ کر قبول کرے‘ نادیہ جمیل

جمعہ 16 جنوری 2015 15:23

اداکاری مشکل کام ، مگر فنکار وہ ہوتا ہے جو ہرکردار کو چیلنج سمجھ کر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء ) ٹی وی کی مقبول اداکارہ و میزبان نادیہ جمیل نے کہا ہے کہ اداکاری مشکل کام ہے مگر فنکار وہ ہوتا ہے جو ہرکردار کو چیلنج سمجھ کر قبول کرے ،میں ان دنوں ٹی وی ڈراموں کے ساتھ نجی ٹی وی پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دیں رہی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نادیہ جمیل نے کہا کہ میرا نجی ٹی وی پر میزبانی کاتجربہ انتہائی کامیاب رہا ہے جومیر لئے بڑی حوصلہ افزاء با ت ہے ۔

دور حاضر میں میڈیا کا کردار بڑا مثبت اور معیاری ہے ،مصروف ترین زندگی میں ٹی وی چینلز نے عوام کو باخبر رکھنے اور مظلوموں کی آواز اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے میں اہم کردار اداکیا ہے ۔ ایک سوال کے جوا میں انہوں نے کہا کہ پاکستا ن میں تعلیم یافتہ افراد کی بدولت ہر شعبے میں مثبت تبدیلیاں رونماہورہی ہیں جوبڑی خوش آئند بات ہے ،پڑھالکھا پاکستان نظام کی بہتری کیلئے لازم وملزم ہے۔