گلوکارہ عینی خالد کی اپنے شوہر کے ہمراہ سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت

جمعہ 16 جنوری 2015 15:24

گلوکارہ عینی خالد کی اپنے شوہر کے ہمراہ سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء ) معروف پاپ گلوکارہ عینی خالد نے اپنے شوہر سعد کے ہمراہ ڈیفنس میں سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی ،سماجی و عسکری فیملیز نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور شہید بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کر کے ان کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا ئیں کیں۔ڈیفنس میں ہونے والی اس تقریب کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے ۔تمام شرکاء کو مکمل سکیورٹی چیکنگ کے بعد تقریب میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :