Live Updates

تحریک انصاف کی ریلیوں پر حملے ہو سکتے ہیں، حساس اداروں نے خدشہ ظاہر کر دیا

جمعہ 16 جنوری 2015 15:28

تحریک انصاف کی ریلیوں پر حملے ہو سکتے ہیں، حساس اداروں نے خدشہ ظاہر ..

اسلام آبد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء) حساس اداروں نے دہشتگردی کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ جس میں تحریک انصاف کی ریلیوں کو نشانہ بنانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزرت داخلہ کو موصول ہونے والے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد عناصر تھریک انصاف کی ریلیوں اور جلسوں کو حملے کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔ روالپنڈی ، اٹک، جہلم اور چکوال میں دہشتگردی کا خدشہ ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے شیخ رشید کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :