گولارچی، آزادی اظہار رائے کے نام پر عالمی امن کے دشمنوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے،عبدالرشید غازی

جمعہ 16 جنوری 2015 16:45

گولارچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء)حضور اکرم ﷺ مسلم غیر مسلم سب کیلئے رحمت بن کر آئے آپﷺ کی شخصیت نے تمام عالم کی تاریکیوں کو ختم کرکے دنیا کو منور کیا آپ ﷺ کی شخصیت ہی مسلمان کا ایمان ہے آپ ﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح ہوئے ہیں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت عالمی دہشت گردی ہے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت گولارچی کے ترجمان عبدالرشیدغازی نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر ہنگامی اجلاس میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کی گناوٴنی حرکتیں کرنے والوں کو اگر سزا نہ ملی تو انتہا پسندی میں مزید اضافہ ہوگا مسلم حکمران اتحاد و اتفاق سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف عالمی عدالتوں سے رجوع کریں اور اس معاملے کو اقوام متحدہ میں بھی اٹھائیں مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے مگر حضور اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں مغربی میڈیا مسلسل اسلامی شعائر اور اسلامی اقدار پر حملے کررہا ہے آزادی اظہار رائے کے نام پر عالمی امن کے دشمنوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے گستاخانہ خاکے مغرب کی تنگ نظری کا منہ بولتا ثبوت ہے مسلمانوں کو تنگ نظری اور انتہا پسندی کا الزام دینے والے اب خاموش کیوں ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 23جنوری بروز جمعة المبارک کو سہہ پہر 3بجے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف جامع مدینہ مسجد سے گولاچی پریس کلب تک تحفظ ناموس رسالت ﷺ و استحکام پاکستان ریلی نکالی جائے گی اس موقع پر دیگر رہنما و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔