بچوں کی عزتوں کیساتھ کھیلنے والی عورت کو 219 سال کی قید

جمعہ 16 جنوری 2015 17:42

بچوں کی عزتوں کیساتھ کھیلنے والی عورت کو 219 سال کی قید

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جنوری2015ء) بچوں کی عزتوں کے ساتھ کھلواڑ کرانے والی گوری کا معاملہ اپنے انجام کو پہنچااور مقامی عدالت نے 219سال قید کی سزاسنادی تاہم ملزمہ کیخلاف کچھ مقدمات تاحال زیرسماعت ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق 35سالہ ملزمہ ’وینڈے ہالینڈ‘پر الزام ہے کہ امریکی ریاست البامامیں کئی عشروں تک بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کا سنٹرچلانے میں مدد گار تھی جس پر اُسے زیادہ سے زیادہ سزاسنائی گئی ۔

(جاری ہے)

ملزمہ کو گذشتہ ماہ دھنداچلانے ، لونڈے بازی اور جنسی تشدد کے الزام میں پکڑاگیاتھا اور سزاکے موقع پر خاتون کی طرف سے کوئی مزاحمت نہیں کی گئی ۔ بتایاگیاہے کہ خاتون کم از کم 50سال قید میں رہے گی جس کے بعد پے رول پر رہائی کی درخواست کرسکتی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق عمر قید کی سزاکے بعد بھی وینڈے ہالینڈ کا مقدمہ ختم نہیں ہوابلکہ کئی دیگر مقدمات کابھی سامنا ہے جن میں ایک لڑکی کی گمشدگی کا معاملہ بھی زیرالتواءہے ۔ لاپتہ لڑکی کی دادی نے بتایاکہ وہ جانتے ہیں کہ ’برٹنی‘ کی گمشدگی کے پیچھے بھی ’ہالینڈ‘ کاہاتھ ہے اور وہ جانتی ہے کہ اس وقت برٹنی کہاں ہے ؟اگرچہ سزاسے برٹنی واپس نہیں آسکتی تاہم یہ سزابھی برٹنی کی ہی فتح ہے ۔

متعلقہ عنوان :