پیرس: پوسٹ آفس پر مسلح شخص کا قبضہ ختم، یرغمالی بازیاب

جمعہ 16 جنوری 2015 20:40

پیرس: پوسٹ آفس پر مسلح شخص کا قبضہ ختم، یرغمالی بازیاب

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جنوری۔2015ء)فرانس کے دارلحکومت پیرس میں پوسٹ آفس میں دو افراد کو یرغمال بنانے والے شخص نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ پیرس کے شمال مغربی علاقے کولمبس میں پیش آیا جہاں پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح شخص کو گرفتار کرکے یرغمال افراد کو بھی بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح شخص نے خود ہی ہتھیار ڈالے ہیں جب کہ بازیاب ہونے والے افراد صدمے کی حالت میں تھے تاہم ان میں سے کوئی بھی زخمی نہیں تھا۔خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک ایک واقعے کا تعلق گذشتہ ہفتے ہونے والے دہشت گردی کے واقعے سے نہیں ملا ہے۔