سہ فریقی سیریز ، آسٹریلیا نے پہلے میچ میں انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی
جمعہ 16 جنوری 2015 20:43
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16جنوری۔2015ء) آسٹریلیا نے سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔سڈنی کرکٹ گراوٴنڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پوری ٹیم 47.5 اوورز میں 234 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں کینگروز ٹیم نے ہدف 7 وکٹوں پر چالیسویں اوور میں حاصل کرلیا۔
اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے 127 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ اسٹیون اسمتھ 37، ایرون فنچ 15، شین واٹسن اور بریڈ ہیڈن 16،16 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ مہمان انگلینڈ کی جانب سے کپتان این مورگن 121 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے جب کہ 5 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی جگہ نہ بناسکے اور معین علی 22، جوز بٹلر 28، کرس جورڈن 17، روی بوپارا 13، جوائے روٹ 5، این بیل، جیمز ٹیلر اور اسٹیون فن بغیر کوئی رنز بنائے آوٴٹ ہوئے،آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 4، جیمز فولکنر3، گلین میکسویل، ڈوہرٹی اور پیٹ کمنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.