چیئرمین اوگرا سعید احمد خان کا پٹرول کا 20 دن ذخیرہ نہ رکھنے والی کمپنیوں کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ،
پٹرول کی طلب میں 26 فیصد اضافہ ہو گیا ہے ،ممکن ہے سی این جی پٹرول سے مہنگی ہو جائے ،تیل بحران ختم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ،پٹرول کی اضافی قیمت وصول کرنیوالوں کیخلاف چھاپے مارے جا رہے ہیں ،قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی،میڈیا سے گفتگو
جمعہ 16 جنوری 2015 22:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) چیئرمین اوگرا سعید احمد خان نے پٹرول کا 20 دن ذخیرہ نہ رکھنے والی کمپنیوں کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کی طلب میں 26 فیصد اضافہ ہو گیا ہے ممکن ہے سی این جی پٹرول سے مہنگی ہو جائے تیل بحران کو ختم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے پٹرول کی اضافی قیمت وصول کرنیوالوں کیخلاف چھاپے مارے جا رہے ہیں قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پٹرول کا 20 دن ذخیرہ نہ رکھنے والی کمپنیوں کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ 23 شہروں میں آئل مارکیٹنگ کمپنیاں 20 دن تیل کا ذخیرہ نہیں رکھ رہیں۔ انہوں نے کہاکہ تیل بحران کو ختم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے پٹرول کی اضافی قیمت وصول کرنیوالوں کیخلاف چھاپے مارے جا رہے ہیں۔(جاری ہے)
تیل کی رسد اور طلب ان کے اختیار میں نہیں اور نہ ہی جی ایس ٹی میں 5 فیصد اضافے کا اوگرا سے تعلق ہے۔
اوگرا مخصوص فارمولے کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرتا ہے۔ چیئرمین اوگرا نے کہا کہ مہنگی ایل پی جی فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ ایل پی جی کی پالیسی براہ راست اوگرا کے کنٹرول میں نہیں ہے۔ ایل پی جی کے حوالے سے غیر قانونی سرگرمیاں روکنا صوبوں کی ذمہ داری ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق مختلف لوگوں کو جرمانے کئے ہیں۔ 20 ایل پی جی کمپنیوں کو اڑھائی لاکھ روپے فی کس جرمانہ کیا جا چکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.