عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی نے زندگی کی73بہا ریں دیکھ لیں ‘ سالگرہ کیلئے ہسپتال سے گھر منتقل کیا گیا

ہفتہ 17 جنوری 2015 11:02

عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی نے زندگی کی73بہا ریں دیکھ لیں ‘ سالگرہ ..

لاس ویگاس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء)امریکا کے عظیم باکسر محمد علی زندگی کی73بہا ریں دیکھ لیں ‘ سالگرہ کیلئے ہسپتال سے گھر منتقل کیا گیا علی خاندان نے اس موقع پر نیک خواہشات اور سپورٹ پر دنیا بھر میں محمد علی کے مداحوں کا شکریہ ادا کیا،سابق ورلڈ اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ باکسر محمد علی 1980 سے پارکنسن کی بیماری میں مبتلا ہیں۔

محمدعلی نے17جنوری1942ء کو امریکہ کے شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولی اور ان کا نام کلے رکھا گیا جنہوں نے 70 کی دہائی میں اسلام قبول کیا۔ انہوں نے 29 اکتوبر 1960ء کو آبائی قصبے لوئسویل میں پہلا مقابلہ جیتا۔ باکسنگ میں ان کا کیریئر ایک شوقیہ کھلاڑی کی حیثیت سے کامیاب رہا تاہم ان کو عظمت اس وقت حاصل ہوئی جب 60 کی دہائی میں انہوں نے روم اولمپِک میں سونے کا تمغہ جیتا۔

(جاری ہے)

تمغہ جیتنے کے بعد محمد علی کو نسل پرستی کا سامنا رہا ان واقعات کے باوجود ان کی کامیابیوں کا سلسلہ چلتا رہا اور40 سال کی عمر میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ریٹائر منٹ کے بعد بہت سے فلاحی کاموں میں حصہ لیا اور ایک مشہور شخصیت، ایک باغی، حقوق انسانی کے علمبردار اور شاعر، جس نظر سے بھی دیکھا جائے، محمد علی نے ہمیشہ کھیل، نسل پرستی اور قومیت کو شکست دی اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب محمد علی کرہ ارض پر بلا شبہ سب سے زیادہ شہرت یافتہ شخص بن گئے۔

باکسنگ میں محمد علی کی زندگی 20 سال پر محیط رہی ‘جس کے دوران انہوں نے 56 مقابلے جیتے اور 37 ناک آؤٹ اسکور کیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ 2 ہفتے سے محمد علی بیماری کے باعث ہسپتال میں داخل تھے تاہم اب وہ پوری طرح سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور سالگرہ اپنے گھر میں منائی