سال کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 19 جنوری سے شروع ہوگا

ہفتہ 17 جنوری 2015 11:04

سال کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 19 جنوری سے شروع ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) سال 2015ء کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ19جنوری سے شروع ہوگا ٹینس کا میگا ایونٹ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں 19 جنوری سے شروع ہوگا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سالہسپانوی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اور امریکی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کو آسٹریلین اوپن ٹورنامنٹ کیلئے بالتربیت مینز اینڈ ویمنز ٹاپ سیڈ مقرر کیا گیا تھا۔

رواں سال سوئس سٹار سٹانسلاس وارینکا مینز سنگلز میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے ‘ ویمنز سنگلز میں گزشتہ سال چین کی لی نا نے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ٹورنامنٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں مینزسنگلز، ویمنزسنگلز، مینز ڈبلز، ویمنزڈبلز، مکسڈ ڈبلز،بوائز سنگلز، گرلز سنگلز، بوائز ڈبلز، گرلز ڈبلز ، مکسڈ ڈبلز کے علاوہ ویل چیئرز مقابلے بھی منعقد ہونگے۔ ٹورنامنٹ یکم فروری کو اختتام پذیر ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :