کمرے میں گیس بھرنے سے نوبہتادولہاجاں بحق، دلہن کی حالت تشویشناک

ہفتہ 17 جنوری 2015 11:29

کمرے میں گیس بھرنے سے نوبہتادولہاجاں بحق، دلہن کی حالت تشویشناک

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری2015ء) کمرے میں گیس بھرجانے سے نوبہتا دولہاجاں بحق اور دلہن بے ہوش ہوگئیں جسے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق تین روز قبل نوشہرہ روڈ کے خرم وقار اور سمیر ا کی شادی ہوئی تھی اور دونوں میاں بیوی کمرے میں ہیٹرجلاکر سوگئے تھے اورکمرے میں گیس کے باعث دم گھٹنے سے خرم دم توڑگیاجبکہ سمیر اکو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اُس کی جان بچانے کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔ ڈاکٹروں کے مطابق سمیرا کی حالت بھی خطرے میں ہے اوراُنہیں مصنوعی سانس دیاجارہاہے ۔

متعلقہ عنوان :