Live Updates

تحریک انصاف ہو یا حکومت۔۔۔۔ کسی کا ساتھ نہیں دیں گے۔۔۔ اعتزاز احسن

ہفتہ 17 جنوری 2015 11:54

تحریک انصاف ہو یا حکومت۔۔۔۔ کسی کا ساتھ نہیں دیں گے۔۔۔ اعتزاز احسن

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز حسن کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مطالبات جائز ہیں حکومت کو چاہئے کہ وہ عمران خان کے مطالبات پر جوڈیشل کمیشن بنا دے۔18 جنوری کو عمرا ن خان کا جو بھی لائحہ عمل ہو گا پی پی پی حکومت یا عمران خان میں سے کسی کا ساتھ نہیں دے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی تمام جماعتوں نے حمایت کی ہے اور جنہوں نے ووٹ نہیں ڈالا وہ اسے پہلے ہی تسلیم کر چکے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ پٹرول بحران کی ذمہ دار نواز حکومت ہے جو وعدے الیکشن سے پہلے کیے تھے ان کو چاہئے کہ وہ پورے کر کے دکھائیں۔ اس کے علاوہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی بھی اعتزاز حسن نے بھر پور الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :