فنکار برادری کی طرف سے توہین آمیز خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی شدید مذمت

آزادی رائے کی آڑ میں پاک ہستی کی توہین ناقابل برداشت عمل ہے ‘ افتخار ٹھاکر ، زارا اکبر ، ماہ نور و دیگر کا بیان

ہفتہ 17 جنوری 2015 12:00

فنکار برادری کی طرف سے توہین آمیز خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی شدید مذمت

لاہو ر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء ) فرانس کے میگزین چارلی ایبڈو کی جانب سے توہین آمیز خاکوں کی دوبارہ اشاعت پر پاکستان کی فنکار برادری نے شدید احتجاج کرتے ہوئے شدید الفاظ میں اس ناپاک جسار ت کی سخت مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

افتخار ٹھاکر ،زارااکبر ، ماہ نور ،آفرین ،صائمہ خان ،لیلیٰ، ندا چوہدری ،کرینہ جان ،ثوبیہ خان ، ساجن عباس ، سخاوت ناز ، گوشی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ آزادی رائے کی آڑ میں پاک ہستی کی توہین ناقابل برداشت عمل ہے ہم اس کی شدید الفاظ میں اس کی مذمت کرتے ہیں ۔

فنکاروں نے کہا کہ اسلام بڑا پر امن مذہب ہے مگر شان رسالت کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا ۔اقوام متحدہ سے درخواست ہے کہ مذکورہ اخبار ایسے جرائد پر فوری پابندی عائد کروائے اور ذمہ دار افراد کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلائی جائے تاکہ دوبارہ کسی کو ایسی جرت نہ ہوں ۔