گلوکارہ شازیہ منظور کی سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت

ہفتہ 17 جنوری 2015 12:00

گلوکارہ شازیہ منظور کی سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں منعقدہ دعائیہ ..

لاہو ر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء ) گلوکارہ شازیہ منظور نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے آرمی پبلک سکول کے معصوم پھولوں کی یاد میں دعائیہ تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں گلوکارہ شازیہ منظور نے تمام طالبعلموں اور اساتذہ کے ساتھ مل کر پاکستان کا قومی ترانہ گاکر سنایا جس پرشرکاء آبدیدہ ہوگئے ۔اس پر وقار تقریب میں پاکستان کی سلامتی اور بقاء کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خاں تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں اداکارسہیل احمد ،ڈاکٹر مجاہد کامران شامل تھے جنہوں نے بچوں اور اساتذہ سے مختصر خطاب بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :