پٹرل کی قلت سے تنگ ایڈوکیٹ نے عدالت جانے کے لیے سائیکل خرید لی

ہفتہ 17 جنوری 2015 12:05

پٹرل کی قلت سے تنگ ایڈوکیٹ نے عدالت جانے کے لیے سائیکل خرید لی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری2015ء) پٹرول کی قلت نے ہائیکورٹ کے ایڈوکیٹ کو سائیکل خرید کر کورٹ جانے پر مجبور کردیاہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ پانچ روز سے جاری پٹرول کی قلت کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لیکن ہائیکورٹ کے وکیل اشتیاق چوہدری نئی سائیکل خرید کر عدالت میں پہنچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اشتیاق چوہدری کا کہنا ہے کہ سائیکل ایسی چیز ہے جس کی وجہ سے کسی کا محتاج نہیں ہونا پڑتا آئے دن پٹرول کی قلت ہوتی ہے تو کبھی پٹرول پمپس والے ہٹرتال کردیتے ہیں اسی وجہ سے فیصلہ کیا کہ سائیکل خرید لی جائے ۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اب کبھی موٹر سائیکل استعمال نہیں کریں گے بلکہ سائیکل پر ہی کورٹ آیا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :