فیصل آباد: فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے چھت زمین بوس، چار مزدور جاں بحق، چار زخمی

ہفتہ 17 جنوری 2015 12:09

فیصل آباد: فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے چھت زمین بوس، چار مزدور جاں بحق، ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری2015ء) فیصل آباد میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے چھت زمین بوس ہوگئی ، ملبے تلے دب کر چار مزدور جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو الائید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ گنجان آبادی جا بجا بکھرا ہوا ملبہ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے گھروں کے درمیان واقع پاور لومز فیکٹری کا بوائلر زور دار دھماکے سے پھٹنے سے چھت گر گئی ۔

(جاری ہے)

آٹھ مزدور ملبے تلے دب گئے جن میں سے 4 چل بسے ، 4 زخمی ہوگئے ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ مالک کی غفلت اور بے حسی کے باعث پیش آیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ملبے سے نکالا ، زخمیوں کو فوری طور پر الائیڈ ہسپتال منتقل کیا ۔ رہائشی علاقوں میں کاروباری سرگرمیوں کے لئے لائسنس کون جاری کرتا ہے یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :